راجمندری،7اپریل(اعتمادنیوز)مشرقی گوداوری ضلع میں آج سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7لوگ جاں بحق ہوگئے۔اور چار شدید طور پر زخمی ہوگئے۔آٹو رکشاں اورلاری کے درمیان ہوئے اس حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ساتھ لوگ موقع پر ہی فوت ہوگئے۔حادثہ صبح 10بجے
پیش آیا،آٹو میں دس لوگ سوار تھیاور کوتہ پیٹ سے املا پورم جارہے تھے،گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق آٹو رکشاں ایک مخالف سمت سے آرہے منی وین سے ٹکراگئی۔آٹو ڈرائیوراور چار زخمیوں کو کوتہ پیٹ کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا۔وین کا ڈرائیور کو حراست میں لیے لیا گیا ہے۔